میکسیکو،کرائم رپورٹر فائرنگ سے قتل

03:02 PM, 31 Jul, 2019

میکسیکو:میکسیکو میں جرائم کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،لاش ایک کار سے برآمد ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو سٹی کی پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم رپورٹر روگیلیو براگن کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جو انٹرنیٹ پورٹل کے ڈائریکٹر بھی تھے۔

روگیلیو براگن جنوب مغربی ریاست گوئریرو میں اپنی پیشہ ور انہ خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں ہنگامے اور تشدد آمیز واقعات جاری ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش قریبی ریاست موریلوس میں ایک کار سے برآمد ہوئی ہے جس پر دوگولیوں کے نشان ہیں ۔

میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل اوبراڈر نے صحافی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر اس طرح کے جرائم کی روک تھام اور صحافیوں کی حفاظت کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب صحافیوں کی ملکی تنظیم ایکس آئی ایکس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں موجودہ صدر کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک 7 صحافی قتل ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں