میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل”زرد بہار“ میں پائلٹ بنیں گے

01:15 PM, 31 Jul, 2019


اسلام آباد ۔: پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل”زرد بہار“ میں پائلٹ کا کردار ادا کریں گے۔

میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل”خسارہ“ کے بعد اب ثناءجاوید کے ساتھ ڈرامہ”زرد بہار“ میں دکھائی دیں گے جس میں ان کا کردار کیپٹن سلمان کا ہے، جو ڈاکٹر سمیرا (ثناءجاوید) سے محبت کرتا ہے، جس کی ہدایت کاری کے فرائض روبینہ اشرف نبھائیں گی۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، ارسا غزل، محمد احمد، سیمی راحیل، اسامہ طاہر اور شرمین علی شامل ہیں۔ نائلہ انصاری کا لکھا گیا ڈرامہ عید کے بعد آن ایئر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں