گھوٹکی: سانکہ پھاٹک کے قریب ٹرین نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق تحصیل ڈہرکی میں سانکہ پھاٹک کے قریب کار ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کار کو حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔