رابی پیر زادہ نے گلوکاری کیلئے پنجابی زبان پر عبور حاصل کر لیا

12:25 PM, 31 Jul, 2019

لاہور:گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے گلوکاری کیلئے پنجابی زبان پر عبور حاصل کر لیا ۔

رابی پیر زادہ نے پنجابی زبان سیکھنے ک لئے باقاعدہ ایک استاد کی خدمات حاصل کیں اور اب انہیں پنجابی زبان پر مکمل عبور حاصل ہو گیا ہے ۔ اس حوالے سے رابی پیر زادہ نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کو ان کی فنی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں لیکن ان کے زیادہ تر گانے پنجابی زبان میں ہیں۔

مجھے سندھی، بلوچی، انگریزی اور اردو زبانوں پر عبور حاصل ہے لیکن پنجابی کی صحیح تلفظ کے ساتھ ادائیگی نہیں کرسکتی تھی ۔

استاد سے سیکھنے کے بعد مجھے اس زبان پر بھی عبور حاصل ہو گیا ہے اور اب میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے گیٹ پیش کر کے انہیں خراج تحسین پیش کروں گی ۔

مزیدخبریں