کون بنے گا پنجاب کا وزیر اعلیٰ ؟میاں اسلم اقبال بھی دوڑ میں شامل ہو گئے

10:26 PM, 31 Jul, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرنے کے لئے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ،میاں اسلم اقبال بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ،عمران خان سے ملاقات ،حکومت سازی پر گفتگو ۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کمیشن نے سندھ، خیبرپختونخوا میں 2 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا
 
  
 نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف مرکز ،خیبر پختون خوا اور پنجاب میں حکومت سازی کی واضح پوزیشن میں آ چکی ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت کی مشاورت جاری ہے جبکہ  خیبر پختون خوا میں وزیر اعلیٰ کے لئے عاطف خان کا نام فائنل کئے جانے کی خبریں ہیں ،پنجاب میں عبد العلیم خان وزیر اعلیٰ کے لئے مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں۔

 تاہم لاہور سے دوسری بار پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہونے والے میاں اسلم اقبال بھی وزیر اعلی پنجاب کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان سے میاں اسلم اقبال کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰاور حکومت سازی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیئے:ترک صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخاب جیتنے پرمبارکباد
 
 
واضح رہے کہ اس سے قبل 2002 میں قاف لیگ کی حکومت میں میاں اسلم اقبال پنجاب کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال نے حالیہ انتخابات میں پی پی 151 لاہور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دوسری مرتبہ واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں