پشاور:پاکستان سپر لیگ کے برانڈ پشاور زلمی کا اگست میں زلمی فاونڈیشن کے تحت خیبر پختونخواہ میں آزادی کپ کے انعقاد کا اعلان-
زلمی فانڈیشن کے مقبول پراجیکٹ ہائیر زلمی ہندرڈ پچز پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز کی اکثریت آزادی کپ میں شریک ہوگی۔فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی کی فاونڈیشن کے تحت اگست میں جشن آزادی کی مناسبت سے خیبرپختونخواہ میں آزادی کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ آزادی کپ میں پورے خیبر پختونخواہ سے مجموعی طور پر ساٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹاپ چھ ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ میں مقابلے ہوں گے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اگست میں آزادی کی خوشی کے موقع پر نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے اور گراس روٹ لیول پر موجود نوجوان کرکٹرز کو ایک بار پھر پشاور زلمی کا بڑ ا پلیٹ فارم اور سپورٹ مہیا ہو گی ۔ چیرمین پشاور زلمی کا مزید کہنا ہے کہ آزادی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی اکثریت زلمی فاونڈیشن کے کامیاب پروگرام ؛ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز سے استفادہ کر چکی ہے اور انہیں پچز پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز اس ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے ۔زلمی آزادی کپ کا آغاز سات اگست سے پشاور اور اس کے بعد میچز پورے خیبرپختواہ میں ہونگے۔ فائنل چودہ اگست کو کھیلا جائیگا جس میں پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑی بھی موجود ہوں گے۔
پشاور زلمی اس سے قبل زلمی فاونڈیشن کے تحت ہائیر زلمی ہندرڈ پچز پراجیکٹ کے ساتھ زلمی اسکول لیگ کا کامیاب انعقاد کرچکی ہے اور گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات اور سپورٹ فراہم کرنے کا عزم اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔