آرمی چیف کی روسی کوہ پیما کی سی ایم ایچ میں عیادت

آرمی چیف کی روسی کوہ پیما کی سی ایم ایچ میں عیادت

اسلام آباد : پاک فو ج نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لتوک چوٹی پر پھنسے روسی کو ہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو بچا لیا اور طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا تھا ۔ آرمی چیف نے روسی کوہ پیما کی سی ایم ایچ میں عیادت کی ۔

تفصیلات کے مطابق, روسی کوہ پیما 20650 کی بلند چوٹی لیٹوک پر پھنس گیا تھا جہاں پر پا ک فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے بحفاظت نکال لیا ۔


آرمی ایو ایشن نے شدید برف اور گھنے بادلوں کے باوجود اپنی نوعیت کا پہلا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے روسی کو پیما کو نہ صرف تلاش کیا بلکہ کامیابی سے ریسکیو بھی کر لیا۔

 روسی کوہ پیما کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کیا۔ روسی کوہ پیماالیگزینڈر گوکوف لتوک پیک 1پر 20650 فٹ کی بلندی پر بیافو گلیشئر پر 25جولائی سے پھنسے ہوئے تھے۔