'نواز شریف کی رپورٹ میں ان کے بیرون ملک علاج کی کوئی تجویز نہیں'

02:53 PM, 31 Jul, 2018

لاہور: نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ایسی تجویز نہیں آئی کہ انہیں علاج کیلئے باہر بھیجا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں کی ہدایات پرپمز اسپتال میں رکھا گیا ہے جب تک ڈاکٹرز کہیں گے نواز شریف اسپتال میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسپتال جانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میں ہر طرح کا علاج موجود ہے۔ پاکستان میں دل کے امراض کا بھی بہت اچھا علاج ہوتا ہے اور میڈیکل رپورٹ میں ایسی تجویز نہیں آئی کہ نواز شریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا جائے۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رپورٹیں بہتر ہیں اور مرض کی ہسٹری بنوانا آج کل کوئی مشکل کام نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں