ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کرنے پر ایکشن ہیرو اکشے کمار نے صحافیوں کو کرار ا جواب دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم ”گولڈ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہاکی کوچ تپن داس کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک بکھری ہوئی ہاکی ٹیم کو اکٹھا کرکے اسے اولمپک تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ فلم کی کہانی اوراکشے کمار کا کردار کافی حد تک شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ”چک دے انڈیا“ سے ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کیساتھ منگنی کر لی ؟
”چک دے انڈیا“میں بھی شاہ رخ خان نے ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھایاتھا جو اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب اکشے کمار سے فلم ”گولڈ“ اور”چک دےا نڈیا“کے درمیان کہانی کی مماثلت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اچھی فلم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، ”گولڈ“ اور”چک دے انڈیا“کی کہانی مختلف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا
اکشے نے کہا میری فلم اور ”چک دے انڈیا“ کا موازنہ کرنا بیکار ہے لہٰذا دونوں کے درمیان مقابلہ نہ کریں۔ اکشے کمار نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں ایک متنازع شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو دھوکا دیتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے لیکن ایک سال کے اندر وہ 11 لوگوں کو اکھٹا کرکے ایک ٹیم بناتا ہے جو اولمپک میں حصہ لیتی ہے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیتی ہے، میرے نزدیک یہ ایک غیر معمولی کہانی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فلم کرنے کی ہامی بھری۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز
فلم ”گولڈ“ کی ہدایت کاری ریما کاغتی نے دی ہے اکشے کمار نے ریما کے بارے میں کہا ان کی اسپورٹس سے متعلق معلومات قابل تعریف ہیں اور میں ان کی محنت کے لیے انہیں سلیوٹ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ فلم”چک دے انڈیا“میں بھی شاہ رخ خان نے ایک بکھری ہوئی ویمن ٹیم کو یکجا کرکے ورلڈ کپ جتوایاتھا، یہ فلم 2007 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں