ملتان میں مدرسہ کے استاد کا 14 سالہ طالبہ پر بدترین تشدد،جسم مفلوج ہوگیا

01:09 PM, 31 Jul, 2018

ملتان:قادرپور راں میں مدرسہ کے استاد نے 14 سالہ طالبہ پر بدترین تشدد کرتے ہوئے بچی کا جسم مفلوج کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے قادر پور راں میں مدرسہ کا استاد جلاد بن گیا اور 14 سالہ ماہ نور فاطمہ نامی طالبہ پر بدترین تشدد کیا جس سے بچی کی گردن پر چوٹ لگنے کی وجہ سے جسم مفلوج ہو گیا ۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق گردن پر چوٹ لگنے کی وجہ سے جسم کا نچلا حصہ کام نہیں کر رہا جبکہ والدین کی درخواست پر پولیس تھانہ قادرپور راں نے ملزم قاری عبدالحق کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں