بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، ٹرمپ

09:23 AM, 31 Jul, 2018

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے 'بغیر کسی شرائط' کے ملاقات کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ملاقات جب وہ چاہیں کبھی بھی ہو سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نہ کہا کہ میں کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میں ملاقاتوں پر یقین رکھتا ہوں اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو ہم ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں۔

مزیدپڑھیں: بھارت: آسام کے 40 لاکھ باشندے بھارتی شہریت سے محروم

صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے بعد ایران صدر کے مشیر حامد ابو طالبی نے ٹویٹ کے ذریعے جواب میں کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی اور ایرانی حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کے بعد ہی ملاقات کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

یاد رہے 1979 میں آنے والے ایرانی انقلاب کے بعد سے کسی ایرانی صدر نے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات نہیں کی ہے۔

صدر ٹرمپ کا مصالحتی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انھوں نے اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے اس ماہ کے آغاز میں سخت الفاظ کا تبادلہ کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں