امیدواروں کی مبینہ خریدوفروخت،جاوید میانداد اپنے ویڈیو پیغام میں پھٹ پڑے

09:22 AM, 31 Jul, 2018

کراچی :سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جاوید میانداد الیکشن کے بعد بننے والی صورتحال پر پھٹ پڑے اور کامیاب امیدواروں کی بینڈ بجادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، ٹرمپ

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد شدید طیش میں نظر آئے اور وہ عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مبینہ خرید و فروخت پر پھٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا

سابق کپتان نے منتخب نمائندوں کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ ’عوام نے تمہیں ووٹ دیا ہے، تم عوام کا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو؟‘۔یہ باتیں کرتے ہوئے جاوید میانداد کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے اور انہوں نے کہا کہ بچے بھوک سے مررہے ہیں اور تم لوگ ایم این اے اور ایم پی اے خرید رہے ہو ،ہارس ٹریڈنگ کرنے میں مصروف ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز

سابق کپتان نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جاﺅ اپنے امیدواروں کے پاس جن کو تم لوگوں نے کامیاب کروایا ہے اور ان کا گریبان پکڑ پر پوچھو کے ہمارے ووٹ کا سودا کیوں کررہے ہو؟
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اب وفاق اور مرکز میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیمار نے جان بوجھ کر گرنے کی غلطی کو تسلیم کر لیا

تحریک انصاف کو مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے دوسری جماعتوں کی حمایت درکار ہے جس کے لیے وہ جوڑ توڑ کرنے میں مصروف ہیں اور اس مقصد کے لئے عمران خان نے اپنے نااہل کھلاڑی جہانگیر ترین کو چنا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کیلئے کوششیں کریں جبکہ دوسری جانب ن لیگ بھی پوری کوشش کررہی ہے کہ آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرسکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں