پاکستانی سفیر کا دورہ پینٹاگون، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات

پاکستانی سفیر کا دورہ پینٹاگون، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات
کیپشن: جیمز میٹس نے وزارت دفاع کی عمارت سے باہر آ کر پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا استقبال کیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پنٹاگون کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا

جیمز میٹس نے وزارت دفاع کی عمارت سے باہر آ کر پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا استقبال کیا جبکہ دورے میں پاکستانی دفاعی اتاشی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

علی جہانگیر صدیقی اور جیمز میٹس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں