لندن: غذائی ماہرین نے طویل تحقیق اور تجربات کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ دیر تک توانائی فراہم کر نے والی غذائوں میں تربوز سرِ فہرست ہے۔ تربوز کو قدرتی انرجی ڈرنک کہا جاسکتا ہے اور بعض ماہرین اسے قدرتی ڈرپ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ 93 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
برطانوی ماہرین کے مطابق اگر آپ پانی سے بھرپور پھل کھاتے ہیں تو دن بھر کی 20 فیصد مائع ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ پانی کی کمی توانائی میں کمی اور تھکن کی بڑی وجہ ہے۔اگر آپ ایک بڑا کپ تربوز کے ٹکڑے کھاتے ہیں تو یہ 8 اونس پانی کے برابر ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن اے، بی سِکس، سی اور دیگر اجزا انسانی توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔