-
ریاض : قطر کیساتھ تعلقات منقطع کیے ہوئے عرب ممالک نے کہا ہے کہ دوحہ کو ان کی طرف سے پیش کیے گئے 6نہیں بلکہ بحران کے آغاز میں پیش کیے جانے والے 13 مطالبات کو بھی تسلیم کرنا ہوگا ۔
سعودی عرب، عرب امارات، بحرین اور مصر نے کہا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ ان شرائط میں کوئی رعایت نہیں دیں گے ۔اپنے ایک بیان میں بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے چاروں ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔
انکے مطابق انکا یہ بیان بظاہر 11 روز قبل ان 4 ملکوں کی جانب سے جاری اس بیان کی تردید کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 13 مطالبات پر مزید اصرار کرنے کے بجائے نرمی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے قطر 6اصولوں پر عملدرآمد کرے جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مقدس اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دیے جانے کا قطری مطالبہ اعلان جنگ ہوگا۔
بین الا اقوامی میڈیا کے مطابق شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ان خیالات کا اظہار چار عرب ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقات کے موقع پرکیا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے قطر پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔