گوگل افریقہ کے ایک کروڑ باشندوں کو آن لائن مہارتوں کی تعلیم دے گا

08:25 PM, 31 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک


لاگوس: انٹرنیشنل سرچ انجن گوگل براعظم افریقہ کے ایک کروڑ افراد کو   آن لائن مہارتوں کی تعلیم دے گا۔

ایلفابٹ انٹرنیشنل گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ آئندہ پانچ سال میں افریقہ کے ایک کروڑ باسیوں جن میں 40 فیصد خواتین شامل ہوں گی کو ملازمتوں کے لئے تیار کرنے کے لئے آن لائن مہارتوں کی تربیت دے گا جس میں ان پرسن اور آن لائن تربیت شامل ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کینیا، نائجیریا اور افریقہ میں ایک لاکھ سافٹ ویئر ڈویلپرز  کو بھی ٹریننگ دی جائے  گی۔ گوگل نے یہ بھی اعلان کیا کہ سٹارٹ اپس کو تین ملین ڈالرز   کی فنڈنگ بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں