ہانگ کانگ : چینی ماہرین نے سبز چائے کا ایک اور زبردست فائدہ بتا دیا جس کے مطابق سبز چائے سے یاداشت میں بہتری، ذیابیطس کے شکار سے تحفظ اور موٹاپے میں کمی آتی ہے۔
چین کی مارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبز چائے موٹاپے، انسولین کی مزاحمت اور یاداشت میں کمزوری جیسے مسائل کے لیے ادویات کا قابل قبول متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔سبز چائے میں موجود جز ای جی سی جی انسولین کی مزاحمت کا خطرہ کم کرتا ہے جو کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ موٹاپے میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ عمر بڑھنے سے ذہنی صلاحیتوں میں آنے والی کمی سے بھی تحفظ دیتا ہے۔
اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ای جی سی جی بون میرو کے امراض، گردوں میں زہریلے پن اور امراض قلب کی کچھ کیفیات کے علاج میں مدگار ثابت ہوسکتا ہے۔اسی طرح ایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے لیے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولی فینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیشقدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سبز چائے استعمال کریں ، موٹاپے اور ذیابیطس سے نجات پائیں
ہانگ کانگ : چینی ماہرین نے سبز چائے کا ایک اور زبردست فائدہ بتا دیا جس کے مطابق سبز چائے سے یاداشت میں بہتری، ذیابیطس کے شکار سے تحفظ اور موٹاپے میں کمی آتی ہے۔
07:34 PM, 31 Jul, 2017