ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اجے دیوگن مجھے کئی مرتبہ میری حرکتوں کی وجہ سے ڈانٹ چکے ہیں کیونکہ میں بہت ایماندار اورمنہ پھٹ خاتون ہوں، پریس کانفرنس یاتقریبات میں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہوں ۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے پہلی بار اپنے اور اجے کے ازدواجی رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاو کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ایماندار اور منہ پھٹ خاتون ہوں، اکثر پریس کانفرنس یا تقریبات میں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہوں جب کہ میرے شوہراجے دیوگن مجھ سے بالکل مختلف ہیں اور ہر بات سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، اجے میری بے ساختگی سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ میں ہربات بنا سوچے سمجھے کہہ دیتی ہوں جس کا خمیازہ اجے کو بھگتنا پڑتا ہے ، میری حرکتوں پر اکثر اجے مجھے ڈانٹتے ہیں اور کہتے ہیں دنیا میں جینا ہے تو سوچ سمجھ کر بولاکرو تمہاری وجہ سے کئی بار میں سنگین حالات سے دوچار ہوا ہوں۔کاجول نے بیچارگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر نہیں بول سکتی میرے دل میں جو بھی ہوتا ہے کہہ دیتی ہوں لیکن میرا ارادہ غلط نہیں ہوتا جس کی وجہ سے لوگ مجھے جلدی معاف بھی کردیتے ہیں۔
اجے دیوگن میری بے ساختگی سے پریشان رہتے ہیں ، کاجول
ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اجے دیوگن مجھے کئی مرتبہ میری حرکتوں کی وجہ سے ڈانٹ چکے ہیں کیونکہ میں بہت ایماندار اورمنہ پھٹ خاتون ہوں، پریس کانفرنس یاتقریبات میں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہوں ۔
06:57 PM, 31 Jul, 2017