اب ہر ادارے اور ہر شخص کا احتساب کیا جائے، ناہید عباسی

04:55 PM, 31 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیپلز پارٹی ورکرزبھی خوش ہیں۔ صفدر عباسی  کا کہنا ہے کہ  ن لیگ کو آرٹیکل 62 اور 63 آئین سے نکالنے کی مخالفت کر نامہنگا پڑا،جیسے نوازشریف کا احتساب ہوا،ایسا پہلے کسی کا نہ ہو سکا۔ ناہید عباسی نے کہا کہ اب سب سے حساب لیا جائے۔

صفدر عباسی کامزید کہنا تھا کہ ن لیگ کیسے کہہ سکتی ہےکہ آرٹیکل باسٹھ ،تریسٹھ پر عمل نہ کریں۔ پریس کانفرنس میں ناہید خان بولیں کہ جے آئی ٹی ممبران نے جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کیا،اب ہر ادارے اور ہر شخص کا احتساب کیا جائے۔
پیپلز پارٹی ورکرزکے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو بھی اقتدار میں آتےہیں بس اپنی تجوریاں بھرتے ہیں ،،،ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کر رہا۔

مزیدخبریں