عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملے سے روکا، سچے ہیں تو حلف اٹھا کر تردید کریں ،جاویدہاشمی

04:33 PM, 31 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

ملتان: جاوید ہاشمی نے کپتان پر پھر یلغارکردی۔الزاما ت کی بوچھاڑکردی۔ انہوں نےبڑی سازش بے نقاب کرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملے سے روکا،وہ سچے ہیں تو حلف اٹھا کر میری باتوں کی تردید کریں۔

جاوید ہاشمی نےمزید کہا کہ تصدق جیلانی کے جانے کے بعدآنیوالےجج پارلیمنٹ کوتوڑدینگے،عمران نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت بنے گی اورستمبرمیں انتخابات ہونگے۔انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف پربھی تنقید کے وارکئے،انہوں نے کہا کہ ڈنڈا بجتے ہی انتہائی بزدل اور بھگوڑا ملک سے بھاگ نکلا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ اُنہوں نے کعبہ میں اس جگہ تین دفعہ نماز پڑھی جہاں حضور نے نفلیں پڑھیں، اکیلے کھڑے ہوکر بھی کبھی عہدے کی لالچ نہیں رکھی اور نہ ہی کبھی دعا کی کہ وزیربنوں یا کوئی اور عہدہ ملے ، اللہ اور اس کا رسول جانتاہے ، یہی دعا مانگی کہ یااللہ قوم کو کامیابی دے، غریب کی آواز کو بڑے سے بڑے ایوان تک پہنچانے کی ہمت دے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھاکہ تصدیق جیلانی کے جانے کے بعد جو جج آرہے ہیں، نصرمن اللہ ،وہ آکر پارلیمنٹ ڈیزالو ہوجائے گی ، نوازشریف مستعفی ہوجائیں گے۔  تو میں نے کہاکہ یہ بات آئین سے بالاتر ہے ۔ خان صاحب آپ آئین کو سمجھنے کی کوشش کریں، مارشل لاءلگ گیا تو عدالت اپنی حکومت بنائے گی۔ توعمران خان نے کہاکہ وہ تین مہینے بیٹھیں گے ، مہینے یا ڈیڑھ کے اندر اگست ، ستمبر کے آخر میں انتخاب ہوجائیں گے اور انتخابات میں حکومت ہماری بن جائے گی کیونکہ مقابلے میں آنے کی کوئی جرات نہیں کرسکے گا ۔
جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ عارف علوی، شیریں مزاری اور شفقت محمود کی موجودگی میں یہ باتیں ہوئی اور ان کے سرپر بھی قرآن مجید رکھ کر آپ پوچھ سکتے ہیں،مجھے کہاکہ خان سے ملیں، وہ پارلیمنٹ پر حملے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔

مزیدخبریں