وقت آئے گا جب نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے, آصف کرمانی

02:45 PM, 31 Jul, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر  اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر ہمارےتحفظات ہیں،وقت آئے گا جب نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بوگس کاغذ جمع کرائے،ان سے کہنا چاہتے ہیں ،ہم عوام میں آچکے ہیں،عمران خان نے جلسے میں جو گھٹیازبان استعمال کی عوام اس کا حساب لے گی۔

ایسا شخص رہزن تو ہو سکتا ہے رہبر نہیں۔انھوں نے پیش گوئی کی کہ پی ٹی آئی بہت جلد ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں