پاکستان میں فٹبال کا کھیل مزید تاریکیوں میں جانے کا خدشہ،فیفا کی ڈیڈلائن آج ختم

01:58 PM, 31 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال  پاکستان میں اس کھیل پر ممکنہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔ احکامات کے باوجود فیفا ہاوس فیصل صالح حیات گروپ کے حوالے نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فٹبال کا کھیل مزید تاریکیوں میں جانے کا خدشہ ہونے لگا ، کھیل پر ممکنہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔فیفا کی دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہونے کو ہے ،عدالتی احکامات کے باعث ایڈمنسٹرز نے فیفا ہاؤس کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے،جو احکامات کے باوجود فیفا ہاؤس فیصل صالح حیات گروپ کے حوالے نہ ہوسکا۔
یاد رہے کہ فیفا نے پاکستان کو 31 جولائی کی ڈیڈلان دی تھی ، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پاکستان پر پابندی لگائی جائے یا نہیں،اس کا فیصلہ فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی،  پاکستان پر پابندی کیلئے فیفا کی ایگزیکٹوکمیٹی کو سفارشات کل پہنچادی جائے گی۔

مزیدخبریں