اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3بجے طلب کرلیا اور اسی روز نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی پیر کی سہ پہر 2بجے تک جمع کئے گئے۔قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کئے گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیر کی سہ پہر 3بجے وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی ۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر 3بجے طلب کر رکھا ہے اور اسی روز نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمی کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔