نیازی تم نے ملکی ترقی کے خلاف سازش کی ہے، شہباز شریف

نیازی تم نے ملکی ترقی کے خلاف سازش کی ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی ٰپنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف گھنانی سازش کی ہے،عوام ان کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے اس سیاستدان کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی ہے،جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے یہ سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، کیونکہ باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویدار یہ عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں،عوام کی خدمت سے عاری یہ سیاستدان دشنام طرازی اور جھوٹ کے ذریعے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ نامزد مستقل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست دیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کی بطور مستقل وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا ن لیگ کو شہباز کے سوا کوئی وزیراعظم کا امیدوار نہیں ملا ؟ یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، دنیا سے بادشاہ چلے گئے جمہوری دور آگیا،شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی تیار ہوجاو اب ہم تمہارے پیچھے آرہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں