عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہو گی

10:17 AM, 31 Jul, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہو گی۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور دلائل دیں گے۔

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے ، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سوموار کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سماعت کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں