سعد رفیق کی ٹویٹس نے دھوم مچادی

09:33 AM, 31 Jul, 2017

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ" جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے"۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور انہوں نے جوش ملسیانی کا شعر لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دیکھا جائے کہ ’’اس ملک میں حکمرانی کون کرے گا؟ ہم پاکستان میں سویلین بالادستی چاہتے ہیں۔

 ایک اور ٹوئٹ میں ان کا  کہنا تھا کہ "وقت آ گیا ہے کہ نئی شرائط لکھی جائیں گی کہ اداروں کی اداروں کے کام میں مداخلت کیسے روکی جائے گی اور کیسے آئین پر حرف بہ حرف عمل ہو گا"۔

مزیدخبریں