یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین پر بوجھ مزید بڑھ گیا

یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین پر بوجھ مزید بڑھ گیا

اسلام آباد:یکم فروری 2025 سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیسا کہ اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 43.52 روپے کا اضافہ ہوگا۔
اوگرا کے حکام کے مطابق، سعودی آرامکو سی پی میں 1.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ڈالر کی قدر میں 0.19 فیصد اضافے کا اثر ایل پی جی کی قیمتوں پر پڑا ہے۔فروری 2025 میں 11.8 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,996.88 روپے ہو گی، اور ایل پی جی پروڈیوسر قیمت میں 3,688 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، لیکن اب ان میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا حکام نے مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جس سے صارفین کی صحت اور حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مصنف کے بارے میں