لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود اور فہیم اشرف ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
ٹیم میں بابر اعظم یا سعود شکیل کو فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر بنانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے، لیکن ہم نے کسی بھی فیصلے میں جلدبازی سے کام نہیں لیا۔"
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے پہلے قومی ٹیم 4 فروری سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
پاکستان کے کرکٹ چیئرمین محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسٹیڈیمز کی تعمیر بروقت مکمل ہو جائے گی، اور وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور اور صدر آصف علی زرداری 11 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے اس پروگرام کو آئی سی سی چیئرمین کی بھی دعوت دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی محسن نقوی نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی پاکستان کے کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہوگی۔