خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اسی دوران شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں مختلف جھڑپوں میں 6 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں