جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب

جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا، جو کہ 956 ارب روپے کے ہدف سے کم ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، جنوری کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کے لیے آج آخری دن 156 ارب روپے کا مزید ٹیکس جمع کرنا ضروری تھا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وہ جنوری کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے، تاہم 40 سے 50 ارب روپے کا ممکنہ شارٹ فال پریشانی کا باعث نہیں ہے۔ حکام کے مطابق، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں بلکہ سہ ماہی بنیادوں پر ٹیکس وصولی کا جائزہ لیتا ہے۔ جنوری تا مارچ کے دوران 3150 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، اور مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی توقع ہے، جس سے وصولیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ گزشتہ دسمبر میں ایف بی آر نے 1330 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا تھا، جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ ٹیکس تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جولائی تا دسمبر 2024-25 کے دوران ٹیکس ریونیو میں 384 ارب روپے کا شارٹ فال رہا، جب کہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 5624 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا، حالانکہ اس مدت کے دوران 6080 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں