لکی مروت میں او جی ڈی سی ایل کی تیل و گیس کی پیداوار، نئی پیشرفت

لکی مروت میں او جی ڈی سی ایل کی تیل و گیس کی پیداوار، نئی پیشرفت

لکی مروت :او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، ان کنوؤں سے روزانہ 610 بیرل تیل اور 85 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں توانائی کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا ہے، جس سے گیس کی ترسیل اور فراہمی میں مزید آسانی ہوگی۔

کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ لکی مروت کے سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوؤں سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز کامیابی سے کیا گیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے 13 دسمبر 2024 کو سمانسک فیلڈ میں قدرتی ذخائر کی دریافت کی اطلاع دی تھی، اور اب ان ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ اقدام ملکی توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور پاکستان کے توانائی کے بحران کو کم کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

مصنف کے بارے میں