اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دوبارہ دائر کر دی ہے۔
یہ اپیلیں خالد یوسف ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئیں، جنہوں نے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات کو دور کرنے کے بعد ان اپیلوں کو دوبارہ ہائیکورٹ میں دائر کیا۔
اس سے قبل، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کی وجہ سے واپس کر دی گئی تھیں، تاہم اعتراضات کو حل کر کے اب یہ اپیلیں دوبارہ دائر کی گئی ہیں۔