غزہ: حماس نے القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ محمد الضیف المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ اس حملے میں ان کے ساتھ ساتھ ان کے نائب مروان عیسیٰ، غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل بھی شہید ہو گئے۔
محمد الضیف، جن کا تعلق غزہ کے خان یونس سے تھا، 1965 میں پیدا ہوئے تھے۔ سلاح شہادہ کی شہادت کے بعد انہیں القسام بریگیڈز کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اسرائیل انہیں "نو زندگیوں والا" کہتا تھا کیونکہ وہ متعدد بار اسرائیلی حملوں سے بچ چکے تھے۔