یوم یکجہتی کشمیر: سندھ حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر: سندھ حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جا سکے اور بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ پاکستان میں یہ دن کشمیریوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں