دبئی : آسٹریلوی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیونکہ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مارش کمر کے نچلے حصے میں شدید درد کی شکایت کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ اس وقت ری ہیب کر رہے تھے۔آسٹریلین سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مارش کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔
اس وقت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں تبدیلی کی آخری تاریخ 11 فروری ہے، اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔