پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا

پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔ اس مہم کے دوران 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک یہ مہم جاری رہے گی۔

مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں میں امتحانات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم میں محکمہ تعلیم سے کم سے کم عملہ کی خدمات لی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا خطرہ برقرار ہے، جس کے پیش نظر مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے مائیکرو پلانز کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے 2654 ٹرانزٹ ٹیمیں، 4888 فکسڈ ٹیمیں، اور 85 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو پولیو کے قطرے بچوں تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھائیں گی۔

مصنف کے بارے میں