کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی استحکام رہا، جہاں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح کو چھو لیا۔ کاروبار کے آغاز پر 784 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے انڈیکس میں مزید بہتری آئی۔
گزشتہ کاروباری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا، اور 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے کی مالیت کے ساتھ ہوا۔ دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔