حج 2025 : حجاج کرام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے درخواستیں طلب

حج 2025 : حجاج کرام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے درخواستیں طلب

اسلام آباد : پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران حجاج کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 9 فروری 2025 تک آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

درخواستیں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی، اور کاغذات بھی اسی طریقے سے ارسال کرنا ہوں گے۔ این ٹی ایس کو کاغذات بھجوانے کی آخری تاریخ بھی 9 فروری مقرر کی گئی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حجاج کی صحت کے تحفظ اور انہیں بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں