ریاض : پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آئندہ ماہ متوقع دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔
حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔