واشنگٹن طیارہ حادثہ : 67 افراد ہلاک ، پاکستانی خاتون بھی شامل

واشنگٹن طیارہ حادثہ : 67 افراد ہلاک ، پاکستانی خاتون بھی شامل

واشنگٹن : واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک خوفناک فضائی حادثے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ امریکی ائیرلائن کی پرواز جو کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جو حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارہ دریائے پوٹومیک کے قریب رن وے کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں تمام 67 افراد کی موت واقع ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق بیشتر لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کا الزام سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی پر عائد کیا ہے، تاہم اس بیان پر ابھی تک مزید وضاحت نہیں دی گئی۔

مصنف کے بارے میں