مچ   کلیئرنس آپریشن،  اب تک 21 دہشت گرد ہلاک

مچ   کلیئرنس آپریشن،  اب تک 21 دہشت گرد ہلاک
سورس: file

راولپنڈی :مچ   کلیئرنس آپریشن میں اب تک 21 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے ہیں۔   بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل مچ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 21 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  مچ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ مچ  میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو تین خود کش حملہ آوروں سمیت 9 جبکہ 31 کو مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند عسکری گروپ بی ایل اے نے مچ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشت گردوں سے مقابلے میں میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔

مصنف کے بارے میں