بشریٰ بی بی اڈیالہ  جیل سے بنی گالا منتقل،رہائش گاہ سب جیل قرار

09:43 PM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کردی گئی  ہیں اور ان کی رہائش گاہ سب جیل قرار دی گئی ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا منتقل کردیاگیا اور بانی پی ٹی آئی کی بنی گالا میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پربنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے  بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خان ہاؤس بنی گالہ موہڑہ نور کو تاحکم ثانی سب جیل قراردیاجاتاہے۔

چیف کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن سی پی سی 1860 کے سیکشن 541 کے تحت کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کےباہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور ان کی رہائش گاہ کےاندر جیل پولیس کا عملہ تعینات رہے گا۔

مزیدخبریں