لاہور: عام انتخابات کی وجہ سے طلبا کی موجیں ہوگئیں۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کی وجہ سے صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔
Important Update: In view of the upcoming general elections on 8th February, Provincial Cabinet has approved that all public and private sector schools, colleges, and universities in Punjab will be closed from Feb 6th to Feb 9th.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 31, 2024
9:30 am timing for schools will only be observed…