پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا لمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے ، قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

 پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا لمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے ، قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت  کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق      کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو  خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر  آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ    پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا  لمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ملکی خودمختاری،قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 فورم نے عزم کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

مصنف کے بارے میں