عام انتخابات،  پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد

06:49 PM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس  بارے میں الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے ہیں کہ   عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔ 

مراسلے کے مطابق  قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن  کا کہنا ہےکہ  پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی اور  پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ کے دوران موبائل فون بند رکھے گا۔ 

مرد حضرات اور سکیورٹی اہلکاروں کی پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

مزیدخبریں