برمنگھم : لائف سٹائل بدلنے سے پروسٹیٹ کا خطرہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک لائف سٹائل سے مراد جاگنگ ، سائیکلنگ یاتیراکی ہے ۔ اس سے کوئی بھی انسان پروسٹیٹ جیسے مرض سے بچ سکتا ہے اور اس کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مرد جاگنگ، سائیکلنگ یا زیادہ تیراکی کے ذریعے پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کو ایک تہائی سے کم کر سکتے ہیں۔جن لوگوں نے اپنی فٹنس کوبہتر کیا یعنی سخت ایکسرسائز کی ان میں پروسٹیٹ میں مبتلا ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم تھا۔
برطانوی محققین نے 57,652 مردوں کی جسمانی سرگرمی کی سطح اور باڈی ماس انڈیکس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، اس کے ساتھ طرز زندگی اور سمجھی جانے والی صحت اور کم از کم دو فٹنس ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی جائزہ لیا۔ برطانیہ میں ہر سال اوسطاً 52,000 سے زیادہ مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جو اسے مردوں میں سب سے عام کینسر بناتا ہے۔ ہر سال تقریباً 12000 مرد اس بیماری سے مرجاتے ہیں۔
ماہرین نے سخت ایکسرسائز کے بعد شرکا کے نتائج اخذ کیے ۔سویڈش سکول آف سپورٹس اینڈ ہیلتھ سائنسز کے محققین کاکہنا ہےکہ نتائج عام لوگوں کی مدد کرنے کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ ان کی سی آر ایف (کارڈیو ریسپیریٹری فٹنس) کو بڑھایا جائے ۔ پروسٹیٹ کینسر برطانیہ میں مردوں میں سب سے عام کینسر ہے جس میں 8 میں سے 1 مرد کو ان کی زندگی میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور صحت مند لائف سٹائل اس مرض کے خطرات کم کرتا ہے۔