بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ ،مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار

04:19 PM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے  ۔ اس کے لیے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیاگیا ہے۔
 وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا۔

اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے آرڈیننس کا مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون اور انصاف کو ارسال بھی کردیا ہے۔

بھنگ کی فصل ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے قیام سے بھنگ کی فصل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔

مزیدخبریں