لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کانتخابی نشان مور لینے کی درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا پرویز الہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہی کی انتخابی نشان مورلینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم کو ’گدھا گاڑی‘ کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
پرویز الہی نے انتخابی نشان مور لینے کے لیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے۔