جنرل الیکشن میں بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دی جائے، لاہور ہائیکورٹ

جنرل الیکشن میں بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دی جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے جنرل الیکشن میں بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔


تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمپین اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے، صاف شفاف انتخابات کے لیے  آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے۔آزادی اظہار کے بغیر انتخابات انتخابات کو صاف اور شفاف نہیں قرار دیا جاسکتا ہے۔ 

تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نا ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں