بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کہاں ہیں؟ وہ کیوں نہیں بولتیں،علیمہ خان کا وکلا پر الزام

01:00 PM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے وکلا کو  الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ وکلا ہمیں جواب دہ ہیں کہ ان کی ایسوسی ایشنز 

کہاں ہیں، بار کونسلز کیوں نہیں بولتیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ کس قسم کے ججز ہیں؟وکلا ہمیں جواب دیں،  ہم نے سوچا تھا کہ بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز ان چیزوں پر نظر رکھتی ہیں،  وہ کہاں ہیں؟ وہ کیوں نہیں بولتیں؟

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کردیا ہے، کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں لیکن جسٹس سسٹم کے لیے بھی کوئی اتنی محنت کیوں نہیں کرتا۔ 

واضح رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا۔

مزیدخبریں